ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحان کا ریاضی پرچہ فاش

ایس ایس ایل سی امتحان کا ریاضی پرچہ فاش

Tue, 26 Mar 2019 12:53:00    S.O. News Service

بنگلورو،26؍مارچ(ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحانات کا دوسرا پرچہ آج ریاست بھر میں لکھا گیا۔ ریاست بھر میں تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ طلبا نے مختلف مراکز میں ریاضی کا امتحان لکھا، تاہم یہ خبر ان حلقوں میں ہلچل کے لئے کافی رہی کہ امتحان شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ریاضی پرچہ واٹس اپ کے ذر یعے فاش کردیاگیاتھا، کرناٹکا سکینڈر ی ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈ نے سوشیل میڈیا کے ذریعے پرچۂ سوالات فاش کئے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے وجئے پور میں جو پرچۂ سوالات فاش ہوا اس کا اصل پرچۂ سوالات سے موازنہ ہوبہو پایا گیا۔ اس خبر سے وجئے پور اور آس پاس کے اضلاع میں امتحان لکھنے والے طلبا میں افراتفری مچھ گئی۔ تاہم بورڈ کے حکام نے بتایاکہ اس پرچۂ سوالات کو زیادہ پھیلنے سے بروقت روک دیاگیا۔ اور ریاست بھر میں ایس ایس ایل سی امتحان بغیر کسی پریشانی کے پورا ہوا۔ کل ایک دن کے وقفے کے بعد پرسوں سکینڈ لینگویج کا امتحان ہورہاہے۔


Share: